عالمی افواج میں سعودی فوج 24ویں بہترین سپاہ قرار
ریاض20جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)دنیا کی بہترین افواج میں سعودی عرب نے ایک نیا سنگ میل طے کرتے ہوئے عرب دنیا کی دوسری مضبوط ترین فوج کاحامل ملک ہونے کا درجہ حاصل کرلیا ہے۔گلوبر فائر پاور کے تیار کردہ جائزے کے مطابق رواں سال سعودی عرب نے بہترین افواج کے اعتبار سے مزیدچارپوائنٹس حاصل کرتے ہوئے 126ملکوں میں24ویں بہترین فوج رکھنے کااعزازحاصل کیا ہے۔ جب کہ عرب دنیا میں سعودی عرب مصر کے بعد دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔گلوبل فائر پاور نے دنیا کی بہترین اور مضبوط افواج کے لیے50مختلف عوامل جائزہ لیا۔ ان میں جوہری اسلحے کے بغیر عسکری میدان میں مہارت،تیاری، فوج کی تعداد، ٹینکوں، جنگی طیاروں اور فوج کے بجٹ جیسے عوامل شامل ہیں۔